ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 3؍ہلاک اور9؍افرادزخمی، راحت رسانی کا کام جاری

ممبئی میں3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 3؍ہلاک اور9؍افرادزخمی، راحت رسانی کا کام جاری

Thu, 31 Aug 2017 11:54:28    S.O. News Service

ممبئی،31/اگست (ایس او نیوز)ممبئی شہر کے مصروف ترین علاقے  بھنڈی بازار کے مولانا شوکت علی روڈ پر   ایک تین منزلہ رہائشی عمارت مہند م ہوگئی۔اطلاع کے مطابق اب تک3؍ہلاک اور9؍افرادزخمی ہوئے ہیں۔ممبئی میں جہاں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ، وہیں اب ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔  پچھلے تین چار دنوں کی موسلادھار بارش کے بعد یہاں کی قدیم عمارتوں کو اسی طرح کا خدشہ لاحق ہے۔ساوتھ ممبئی کے جے جے مارگ علاقے میں واقعہ اس قدیم عمارت کے ملبے میں 35سے 40لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کے فوری بعد راحت اور امداد رسانی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو عمارت کے اندر سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔تنگ راستہ او رعوام کی بھاری بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے راحت کاری ٹیموں کا مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ عمارت70سال پرانی تھی۔ خیال رہے کہ ممبئی میں کئی دنوں سے شدید بارش ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کا حال بے حال ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اب تک 4 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ایک ریسکیو ورکر کا کہنا ہے کہ انہیں عمارت گرنے کی اطلاع 8 بج کر 40 منٹ پر موصول ہوئی جس کے چند منٹوں میں ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں 2 روز تک مسلسل بارش کی وجہ سے معمولات زندگی سخت متاثر ہوئی ہے۔ منگل کے روز جو بارش ریکارڈ کی گئی تھی، وہ  گزشتہ 12 سال کی سب سے زیادہ بارش تھی۔


Share: